فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں یوراگوئے اور کیبو ورڈے کے درمیان دلچسپ مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ کیبو ورڈے کی جانب سے کیون پینا نے 21ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم یوراگوئے نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں شاندار واپسی کی۔ میکسیمیلیانو اراوجو نے 44ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا، جبکہ اگستین کانو بیو نے اضافی وقت میں گول اسکور کر کے یوراگوئے کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں کیبو ورڈے کے ہیلیو واریلا نے 61ویں منٹ میں گول کر کے میچ دوبارہ برابر کردیا۔ اس ڈرا کے بعد یوراگوئے گروپ میں دوسرے جبکہ کیبو ورڈے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
یوراگوئے اور کیبو ورڈے کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر