فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے پیراگوئے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے نے 70ویں منٹ میں پنالٹی پر اسکور کیا، جو فرانس کی فتح کا سبب بنا۔
پیراگوئے نے میچ میں بھرپور مزاحمت کی اور کئی مواقع بھی بنائے، تاہم وہ فرانس کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہا۔ فرانس نے ایک گول کی برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ مرحلے میں جگہ بنا لی۔