فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن سورمن نے 15ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم مصر نے دوسرے ہاف میں شاندار کم بیک کیا۔ مصر کے لیے مصطفیٰ زیکو نے 58ویں منٹ میں برابر ی کا گول اسکور کیا، جبکہ محمد صلاح نے 67ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ بعد ازاں ٹریزیگیہ نے 82ویں منٹ میں گول کر کے مصر کی فتح یقینی بنا دی۔ اس کامیابی کے بعد مصر گروپ میں پہلی پوزیشن پر آ گیا جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر چلا گیا۔
مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر گروپ جی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی