پی سی بی نے 2026-27 سیزن کے لیے قومی ٹیم کا مصروف بین الاقوامی شیڈول جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے 2026-27 سیزن کے بین الاقوامی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ٹیسٹ سیریز، ون ڈے ٹرائی سیریز، ٹی ٹوئنٹی مقابلے اور اہم غیر ملکی دورے شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق قومی ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، جہاں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد اگست میں پاکستان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔

اکتوبر میں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی ماہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز بھی منعقد ہوگی۔

نومبر میں آئرلینڈ پاکستان کا دورہ کرے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ دسمبر میں پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا انعقاد ہوگا۔

جنوری اور فروری 2027 میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2027 کھیلی جائے گی۔

پی ایس ایل کے بعد مارچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد مئی میں پاکستان ایک ٹیسٹ میچ کے لیے آئرلینڈ کا دورہ کرے گا، جبکہ مئی اور جون میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *