فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ میں کروشیا نے 53ویں منٹ میں ایوان پیریشیچ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم پرتگال نے 68ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کے پنالٹی گول کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔
جب میچ اضافی وقت کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا تو گونزالو راموس نے 90+4 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے پرتگال کو 1-2 کی شاندار فتح دلا دی۔
اس کامیابی کے ساتھ پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جبکہ کروشیا کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔