فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کو 3-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ میں اسپین کی جانب سے میکل اویارزابال نے 36ویں اور 89ویں منٹ میں دو گول اسکور کیے، جبکہ پیڈرو پورو نے 66ویں منٹ میں ایک گول کر کے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ آسٹریا کی ورلڈ کپ مہم راؤنڈ آف 32 پر ہی اختتام پذیر ہو گئی۔