فیفا ورلڈ کپ 2026 کا گروپ مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، جہاں 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں جبکہ 32 ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے یعنی راؤنڈ آف 32 کے لیے کامیابی سے کوالیفائی کر لیا۔
گروپ مرحلے کے آخری روز کئی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ پرتگال اور کولمبیا کے درمیان میچ 0-0 سے برابر رہا، جبکہ ارجنٹینا نے اردن کو 3-1 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ الجیریا اور آسٹریا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 3-3 سے برابر ختم ہوا، جبکہ انگلینڈ نے پاناما کو 2-0 سے شکست دی۔ دوسری جانب کروشیا نے گھانا کو 2-1 سے ہرایا، جبکہ ڈی آر کانگو نے ازبکستان کو 3-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔
گروپ مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی راؤنڈ آف 32 کا مکمل شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا، جہاں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی ملے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ورلڈ کپ سفر اختتام پذیر ہو جائے گا۔
آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں راؤنڈ آف 32 کے مکمل شیڈول پر اور دیکھتے ہیں کہ کون سی ٹیم کا مقابلہ کس حریف سے ہوگا۔
