انگلینڈ نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر ورلڈ کپ مہم کا شاندار آغاز کر دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایل کے اہم میچ میں انگلینڈ نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

میچ کا آغاز انگلینڈ کے لیے بہترین رہا، جب کپتان ہیری کین نے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ کروشیا کے مارٹن باتورینا نے 36ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، تاہم ہیری کین نے 42ویں منٹ میں ایک اور گول داغ کر انگلینڈ کو دوبارہ سبقت دلائی۔

پہلے ہاف کے اضافی وقت میں پیٹر موسیٰ نے گول کرکے کروشیا کو 2-2 کی برابری دلائی اور دونوں ٹیمیں وقفے پر برابر اسکور کے ساتھ گئیں۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں جوڈ بیلنگھم نے 47ویں منٹ میں شاندار گول کرکے انگلینڈ کو ایک بار پھر برتری دلائی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں مارکس راشفورڈ نے 85ویں منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

اس کامیابی کے بعد انگلینڈ گروپ ایل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا، جبکہ کروشیا کو اپنے اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

گول اسکوررز:

انگلینڈ: ہیری کین (12′ پنالٹی، 42′)، جوڈ بیلنگھم (47′)، مارکس راشفورڈ (85′)
کروشیا: مارٹن باتورینا (36′)، پیٹر موسیٰ (45+5′)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *