انڈیا کا انگلینڈ سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

بھارت نے اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے اپنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، تاہم نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسوال نے اپنے آخری ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کی تھی، لیکن اس کے باوجود انہیں اس سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے، تاہم ان کی شمولیت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہے۔ جیسوال کو افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کوہلی کی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر بھارت نے اس سیریز کے لیے تقریباً مکمل مضبوط ٹیم میدان میں اتاری ہے۔ آل راؤنڈر اکسر پٹیل اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ بمراہ نے 2023 ورلڈ کپ فائنل کے بعد ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث کوئی ون ڈے نہیں کھیلا تھا، جبکہ اکسر پٹیل گزشتہ تین ہوم سیریز (جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور افغانستان) سے ٹیم سے باہر تھے۔

بمراہ نے پرنس یادو کی جگہ لی ہے جبکہ اکسر پٹیل نے ہارش دوبے کی جگہ ٹیم میں واپسی کی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے افغانستان کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔

ادھر ہاردک پانڈیا کو بھی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، وہ افغانستان سیریز سے قبل ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

انگلینڈ میں کھیلی جانے والی یہ تینوں ون ڈے میچز بالترتیب برمنگھم (14 جولائی)، کارڈف (16 جولائی) اور لارڈز (19 جولائی) میں کھیلے جائیں گے۔

India squad for ODI series in England

Shubman Gill (capt), Rohit Sharma, Virat Kohli (subject to fitness clearance), Shreyas Iyer (vc), KL Rahul (wk), Ishan Kishan (wk), Washington Sundar, Axar Patel, Nitish Kumar Reddy, Kuldeep Yadav, Jasprit Bumrah, Prasidh Krishna, Harshit Rana, Arshdeep Singh, Gurnoor Brar.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *