بنگلہ دیش کے دورے پر آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جاری ہے، جہاں آسٹریلوی ٹیم شدید مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ پہلا میچ ہارنے کے بعد آسٹریلیا کو سیریز میں بقا کا چیلنج درپیش تھا، تاہم دوسرے مقابلے میں بھی ٹیم کی صورتحال اچھی نظر نہیں آ رہی۔
دوسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلوی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور ٹیم کے 3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اوپنرز میتھیو شارٹ اور کوپر کونولی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے، جبکہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے میٹ رینشا بھی صفر پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔
میچ کے دوران اس وقت آسٹریلیا نے 25 رنز پر اپنی 4 وکٹیں گنوا دی ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مصطفیٰ الرحمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔