بابر اعظم اور خرم شہزاد بنگلا دیش کے دورے کیلئے ڈھاکا روانہ ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر خرم شہزاد دورۂ بنگلا دیش کے لیے ڈھاکا روانہ ہو گئے۔

بابر اعظم اورخرم شہزاد پشاور زلمی کا حصّہ ہونے کی وجہ سے 2 روز قبل اسکواڈ کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں گئے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی اور اب آج رات گئے ڈھاکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

بابر اعظم اورخرم شہزاد کے علاوہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسٹاف کے چند اراکین بھی ڈھاکا روانہ ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آج ڈھاکا میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *