پی ایس ایل: دوسرے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد اور اسلام آباد آج آمنے سامنے

ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون کے دوسرے ایلی منیٹر میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا۔

پی ایس ایل الیون کا کلائمکس آ پہنچا ہے، اتوار 3 مئی کو فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اُترے گی اس کا فیصلہ ایلی منیٹر ٹو کے ذریعے آج ہوجائے گا۔

میچ کی تیاری کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین کے کرکٹرز نے ٹریننگ کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *