ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں چند اہم اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

آل راؤنڈر مچل سینٹنر ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ وکٹ کیپر ٹام لیتھم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مائیکل بریسویل، ڈیرل مچل، ول ینگ، ہینری نکولس اور مارک چیپمین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اسکواڈ میں نک کیلی، ڈین فاکس کرافٹ، مچل ہے، جےڈن لینکس، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، کرسچیئن کلارک، بین سیئرز اور میتھیو فشر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کپتان مچل سینٹنر سمیت کئی فرسٹ چوائس کھلاڑیوں کی واپسی سے نیوزی لینڈ کی ٹیم مزید مضبوط دکھائی دے رہی ہے، اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیاب آغاز کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *