ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ان کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ 1 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کے لیے بھارت کا دورہ کر رہی ہے۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 13 جون سے شروع ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *