ورلڈ کپ : پرتگال اور ڈی آر کانگو کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ K کے کوالیفائنگ میچ میں پرتگال اور ڈی آر کانگو کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ پرتگال کی جانب سے جواؤ نیویس نے میچ کے چھٹے منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔

تاہم ڈی آر کانگو نے ہمت نہ ہاری اور پہلے ہاف کے اضافی وقت (45+5) میں یوانی ویسا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول نہ کرسکی۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس نتیجے کے بعد ڈی آر کانگو گروپ K میں پہلی جبکہ پرتگال دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *