میسی کا ایک اور بڑا کارنامہ، ورلڈ کپ میں جرمن لیجنڈ کا ریکارڈ برابر

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کے ساتھ نہ صرف اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی بلکہ کئی اہم ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔

ورلڈ کپ 2026 کے اس میچ میں میسی نے پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ فیفا کے اعداد و شمار کے مطابق وہ 38 سال اور 357 دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تاریخ کے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس غیرمعمولی کارکردگی کے بعد میسی کے ورلڈ کپ گولز کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی، جس کے ساتھ انہوں نے جرمنی کے سابق عظیم اسٹرائیکر میروسلاو کلوزے کے سب سے زیادہ ورلڈ کپ گولز کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔

میسی کی یہ کامیابی ان کے شاندار کیریئر میں ایک اور اہم سنگِ میل تصور کی جا رہی ہے، جبکہ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ عالمی فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *