لارڈز ٹیسٹ آج سے شروع ہوگیا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور چھٹے اوور میں ہی پہلی وکٹ گر گئی۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انگلش اوپنر ایمیلیو گے کو 8 رنز پر آؤٹ کردیا۔