فیفا ورلڈ کپ 2026: بیلجیم نے نیوزی لینڈ کو 1-5 سے روند ڈالا، گروپ جی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے میچ میں بیلجیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے دی اور گروپ میں پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ بیلجیم کی جانب سے لیانڈرو ٹروسارڈ نے 28ویں اور 50ویں منٹ میں دو گول کیے، جبکہ کیون ڈی بروئنے نے 66ویں، رومیلو لوکاکو نے 86ویں اور الیکسس سیلیمیکرز نے 90+4ویں منٹ میں گول کر کے فتح کو یادگار بنا دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد گول ایلیجا جسٹ نے 84ویں منٹ میں اسکور کیا، تاہم یہ صرف خسارہ کم کرنے تک محدود رہا۔ اس بڑی کامیابی کے بعد بیلجیم گروپ جی میں سرفہرست جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *