ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کر دیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے پہلی وکٹ کے لیے 317 رنز کی زبردست شراکت قائم کی۔ ٹام لیتھم نے 151 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 157 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنا لیے اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔