
لندن:دی اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 222 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 169 رنز درکار ہیں۔
نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز کل کے سکور 291 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو باقی کے 3 کھلاڑی سکور میں 100 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے اور پوری ٹیم 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ گلین فلپس نے سنچری سکور کی جبکہ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 3، جبکہ جوفرا آرچر، میتھیو فشر اور سونی بیکر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو بین ڈکٹ 36، جیکب بیتھل 9، ایمیلیو گے 53، جو روٹ 46، ہیری بروک اور جیمز ریو 24،24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور وِل او رورکی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔