دوسرا ٹیسٹ، دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری، 4 وکٹیں گر گئیں، بابر اعظم کی نصف سنچری

بنگلہ دیش کے 278 رنز کے جواب میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ لنچ کے بعد پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 50 رنز اور سلمان آغا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل اذان اویس 13، عبداللہ فضل 9، کپتان شان مسعود 21 اور سعود شکیل صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور مہدی حسن مرزا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *