حیدرآباد کنگز مین پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کنگز مین نے ایک سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد اسلام آباد کو صرف 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جہاں اسلام آباد کو جیت کے لیے 6 رنز درکار تھے، تاہم حنین شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔

اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے، جس میں عثمان خان کی 61 رنز کی عمدہ اننگز نمایاں رہی۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی جانب سے مارک چیپمین نے 43 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا، اور ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ایسا لگا کہ میچ حیدرآباد کے ہاتھ میں جا چکا ہے۔

تاہم اسلام آباد نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے میچ کو آخری اوور تک پہنچا دیا، مگر حنین شاہ کی بہترین بولنگ کے سامنے وہ کامیاب نہ ہو سکے اور یوں میچ 2 رنز سے ہار گئے۔

حیدرآباد کنگز مین اپنے پہلے ہی پی ایس ایل سیزن میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ پشاور سے ہوگا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *