جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے انگلینڈ کے پہلے، دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے

انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا اور 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے جبکہ دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

جو روٹ نے یہ تاریخی سنگ میل اوول ٹیسٹ کے دوران عبور کیا۔ انہوں نے 302 ویں اننگز میں 14 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے اور یوں وہ بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جبکہ جو روٹ اس فہرست میں ان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جو روٹ کی یہ کامیابی انگلش کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *