فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایف کے اہم میچ میں جاپان نے تیونس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے دی۔ جاپان نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور صرف چوتھے منٹ میں دائیچی کامادا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ اس کے بعد آیاسے اوئیڈا نے 31ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا، جبکہ جونیا ایتو نے 69ویں منٹ میں گیند جال میں پہنچا کر جاپان کی برتری مزید مستحکم کردی۔ آیاسے اوئیڈا نے 83ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کرکے جاپان کی شاندار فتح پر مہر ثبت کردی۔
یہ مقابلہ ایک تاریخی حیثیت بھی رکھتا ہے کیونکہ 1930 سے 2026 تک فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ 1000واں میچ تھا۔