فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جے کے ایک میچ میں آسٹریا نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اردن کو 1-3 سے شکست دے دی۔
آسٹریا کی جانب سے میچ کا آغاز شاندار رہا اور 21ویں منٹ میں رومانو شمڈ نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ اردن نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 50ویں منٹ میں علی اولوان کے ذریعے گول اسکور کیا اور مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
تاہم 76ویں منٹ میں بدقسمتی سے اردن کے کھلاڑی یزن العرب سے ایک اون گول ہوگیا جس کے باعث آسٹریا کو دوبارہ برتری حاصل ہوگئی۔
اس کے بعد اضافی وقت میں 90+12 منٹ پر مارکو آرناتووچ نے پنالٹی پر گول اسکور کرکے اسکور 1-3 کر دیا اور اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔
اس کامیابی کے ساتھ آسٹریا نے گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی جبکہ اردن کو سخت مقابلے کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا۔