فیفا ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میکسیکو کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد میکسیکو کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے 36ویں اور 38ویں منٹ میں دو گول اسکور کیے، جبکہ ہیری کین نے 60ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کی برتری مضبوط کی۔

میکسیکو کی جانب سے جولیان کوئینونیس نے 42ویں منٹ میں گول کیا، جبکہ راؤل خیمنیز نے 69ویں منٹ میں پنالٹی پر گول اسکور کیا۔

میچ کے 54ویں منٹ میں انگلینڈ کے جیرل کوانسا کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد ٹیم نے بقیہ وقت 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ شدید دباؤ کے باوجود انگلینڈ نے اپنی برتری برقرار رکھی اور 2-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *