شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں شعیب اختر نے بتایا ہے کہ میرے پیارے بھائی شاہد اختر اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ایچ-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *