سندھ اسکاؤٹس یوتھ تائیکوانڈو اکیڈمی میں بیلٹ پروموشن ایوارڈنگ تقریب کا انعقاد

کراچی: سندھ اسکاؤٹس یوتھ تائیکوانڈو اکیڈمی (SSYTA) کے زیر اہتمام بیلٹ پروموشن ایوارڈنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی فنی مہارت، نظم و ضبط، محنت اور لگن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ بعدازاں تائیکوانڈو کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو نئی بیلٹس اور اسناد سے نوازا گیا۔

بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی نگرانی ٹیسٹ کمیٹی کے سربراہ ثاقب اکرام (سیکریٹری تائیکوانڈو) اور عابد عالم (بانی اسٹورم تائیکوانڈو اکیڈمی) نے کی۔ انہوں نے اس امر کو یقینی بنایا کہ تمام امتحانی مراحل اور قواعد و ضوابط پر مکمل طور پر عمل درآمد ہو اور ہر تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی کارکردگی کا منصفانہ اور جامع جائزہ لیا جائے بعدازاں آعیرہ وسیم، صبا وجاہت، محمد سفیان، عبدل احد حمیدی، مرزا بتول، مبشرہ حسین، مہوش حسین، مصطفیٰ عدنان، مشا علی، مینال علی، ارمان عزیز اور سید احمد علی کو کامیابی کے ساتھ اگلی بیلٹ کے لیے ترقی (Promotion) دی گئی جبکہ محمد بلال، محمد سجاد، عبدالرحمن، عبدل کبیر اور ماہم صدیقی بلیک بیلٹ کو فرسٹ ڈان بلیک بیلٹ سے نوازا گیا، ابیرہ فاطمہ بلیک بیلٹ کو سیکنڈ ڈان بلیک بیلٹ، اور حسن عالم بلیک بیلٹ کو تھرڈ ڈان بلیک بیلٹ سے نوازا گیا

تقریب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ، اسماعیل شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کامیاب طلبہ کو نئی بیلٹس اور اسناد سے نوازا اور سندھ اسکاؤٹس یوتھ تائیکوانڈو اکیڈمی کی نوجوانوں میں کھیلوں، جسمانی فٹنس اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹس نوجوان نسل میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور جسمانی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر اشفاق احمد صاحب نے اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے والدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مسلسل حوصلہ افزائی اور تعاون کی بدولت بچے باقاعدگی سے تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اکیڈمی مستقبل میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور تائیکوانڈو کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

جاری کردہ:
سندھ اسکاؤٹس یوتھ تائیکوانڈو اکیڈمی (SSYTA)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *