فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی کے اہم میچ میں کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
کینیڈا نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 16ویں منٹ میں کائل لارن نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد جوناتھن ڈیوڈ نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، انہوں نے 29ویں، 45+3ویں اور 90+2ویں منٹ میں گول کیے۔ ناتھن سلیبا نے 64ویں منٹ میں ایک اور گول کیا جبکہ 75ویں منٹ میں قطر کے محمد مناعی کے اپنے ہی گول نے کینیڈا کی برتری مزید بڑھا دی۔
قطر کو میچ کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ہومام احمد کو 33ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جبکہ 53ویں منٹ میں عاصم مدیبو بھی میدان سے باہر بھیج دیے گئے۔ دو کھلاڑیوں کے اخراج کے بعد قطری ٹیم صرف نو کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی رہی۔
اس یکطرفہ کامیابی کے ساتھ کینیڈا نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ قطر آخری نمبر پر رہا۔ کینیڈین ٹیم کی یہ شاندار کارکردگی انہیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے مضبوط امیدوار بنا رہی ہے۔