فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ڈی کے میچ میں امریکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی۔

امریکا کو میچ کے آغاز میں ہی برتری حاصل ہو گئی جب پیراگوئے کے کھلاڑی دامیان بوبادیلا نے ساتویں منٹ میں غلطی سے اپنے ہی گول میں گیند پہنچا دی۔ اس کے بعد فولارین بالوگن نے 31ویں منٹ اور پہلے ہاف کے اضافی وقت (45+5) میں دو گول کر کے امریکا کی برتری مزید مضبوط کر دی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں جیوانی رینا نے 90+8ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے امریکا کی کامیابی یقینی بنا دی۔

پیراگوئے کی جانب سے موریسیو نے 73ویں منٹ میں ایک گول اسکور کیا، تاہم ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔

اس کامیابی کے بعد امریکا گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا، جبکہ پیراگوئے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *