پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ Fakhar Zaman اور Saim Ayub آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کے دوران سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی انجری سے صحت یابی کے عمل میں ہیں، جس کے باعث انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جا سکے گا۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب اس وقت میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام مکمل کر رہے ہیں۔
بورڈ نے دونوں کرکٹرز کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو Islamabad پہنچے گی۔ سیریز کے میچز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستانی ٹیم 22 مئی سے Rawalpindi میں ٹریننگ کیمپ شروع کرے گی اور ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔