آسٹریلوی ٹیم کے دورۂ پاکستان سے قبل ریکی وفد لاہور پہنچ گیا

پاکستان میں آسٹریلیا کے مجوزہ دورے سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کا ریکی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ وفد اپنے معمول کے معائنے کے دوران مختلف وینیوز کا دورہ کرے گا، جن میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ایل سی سی اے گراؤنڈ شامل ہیں۔ دورے کے دوران پی سی بی کے نمائندے اور سیکیورٹی حکام ریکی ٹیم کو بریفنگ بھی فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہونے کا قوی امکان ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *