لارڈز میں کرکٹ کا جشن: پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو

پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ روڈ شو کرکٹ کے گھر لارڈز میں ہوا شہرہ آفاق شخصیات نے شرکت کی۔

دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل کرکٹ کے گھر لارڈز لندن میں رنگا رنگ روڈ شو ہوا۔ اس شو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، قومی کرکٹرز، شوبز شخصیات اور محدود تعداد میں مدعو کی گئی شخصیات نے شرکت کی۔

پی ایس ایل روڈ شو میں سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، شہرہ آفاق قومی بلے باز بابر اعظم، فاسٹ بولر حارث رؤف، جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان، رمیز راجا سمیت دیگر کرکٹرز، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل، ان کی اہلیہ اور ہائی کمیشن کے عملے نے شرکت کر کے شائقین کرکٹ کا جوش بڑھایا۔

معروف پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے اپنے شہرہ آفاق گیتوں سے رنگ جمایا اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

اس سے قبل پی سی بی حکام نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن سے مزید دو نئی ٹیموں کا اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد اب 8 ٹیمیں لیگ کا حصہ ہوں گی۔

روڈ شو سے قبل کرکٹرز اور دیگر شخصیات نے مقامی ریسٹورینٹ میں ناشتہ کیا اور اس کے شائقین کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *