پی ایس ایل کا لندن روڈ شو آج لارڈز میں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔

شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شرکت کریں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

معروف گلوکار علی ظفر شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گی۔ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

لندن کے بعد امریکا کے شہر نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیو یارک میں پی ایس ایل روڈ شو میں قومی ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *