پی ایس ایل 2025ء میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایونٹس میں شامل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بھارت میں اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ایک اور ثبوت پیش کرتے ہوئے سال 2025ء میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں دنیا کے کئی معروف اسپورٹس ایونٹس شامل ہیں، جن میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل کا شامل ہونا بھارتی شائقین کی دلچسپی کو واضح کرتا ہے۔

بھارت میں بڑی تعداد میں صارفین نے عالمی کھیلوں کی تقریبات کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کو بھی گوگل پر تلاش کیا۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پہلے، ایشیا کپ دوسرے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تیسرے، پرو کبڈی لیگ چوتھے اور ویمنز ورلڈ کپ پانچویں نمبر پر رہا۔

فیفا کلب ورلڈ کپ چھٹے، پاکستان سپر لیگ ساتویں، ومبلڈن آٹھویں، نیشنز لیگ نویں جبکہ میجر لیگ کرکٹ دسویں پوزیشن پر رہی۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *