نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شروع، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا اور دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکا۔ کین ولیم سن ٹیسٹ میں واپسی پر 52 رنز بنا سکے جبکہ مائیکل بریس ویل نے 47 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیمار روچ، اوجے شیلڈز اور جسٹن گریوز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: پہلے دن نیوزی لینڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز