ویرات کوہلی کی 52ویں ون ڈے سنچری، عالمی ریکارڈ اپنے نام

بھارتی اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔

یہ سنچری ان کے ون ڈے کیریئر کی 52ویں سنچری ہے، جس کے ساتھ وہ ایک ہی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریاں بنائی تھیں۔

کپتانی کے انداز میں پُراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے کوہلی نے ابتدا میں دباؤ کا سامنا کیا، لیکن بعد میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی افریقی بولرز کو مشکل میں ڈال دیا۔ یہ ان کی جنوبی افریقہ کے خلاف چھٹی سنچری بھی ہے، جس کے بعد وہ اے بی ڈویلیئرز اور کوئنٹن ڈی کاک کے برابر آ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 32 میچوں میں 6 سنچریاں بنائیں اور ان کی اوسط 69.86 رہی۔ اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر 5 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ گیری کرسٹن 4 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید برآں، رانچی میں یہ کوہلی کی تیسری سنچری ہے، جس کے بعد وہ بھارت میں کسی ایک میدان پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارتی بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *