میمن یوتھ ڈویلپمنٹ فورم ۔ ایم وائی ڈی ایف کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے نام سے ایک چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

میمن یوتھ ڈویلپمنٹ فورم ۔ ایم وائی ڈی ایف کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے نام سے ایک چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس چیمپئن شپ میں جدہ کی چار معروف کرکٹ ٹیموں ماسا ٹائیگرز ، میڈیا جرنلسٹس فورم، ایم وائی ڈی ایف سلطان اور پایونئیر نائٹ رائیڈرز نے حصہ لیا-
ماسا ٹائیگرز کے کپتان مصطفی طالو، میڈیا جرنلسٹس فورم کے کپتان جہانگیر خان، ایم وائی ڈی ایف سلطان کے کپتان عمران امین اور پایونئیر نائٹ رائیڈرز کے کپتان محمد وقاص نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بہترین کھیل سے شائقین کو محظوظ کئے رکھا۔ لیگ راؤنڈز کے سنسنی خیز میچز کے بعد فائنل کے لیے دو ٹیموں ایم وائی ڈی ایف سلطان اور میڈیا جرنلسٹس فورم نے کوالیفائی کیا۔ دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کےبعد ایم وائی ڈی ایف سلطان نے میڈیا جرنلسٹس فورم کے دئے گئے ٹارگٹ 137 رنز کو بآسانی مقررہ 8 اوورز قبل حاصل کر کے انکو شکست دی اور کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی خوبصورت ٹرافی اپنے نام کی۔ تمام میچز کی نگرانی نیوٹرل امپائرنگ کے ذریعے انجام دی گئی۔ میچ کے دوران محمد شاہد اپنے منفرد انداز میں کمنٹری کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کرتے رہے۔ پہلی بار جدید کرکٹ ایپلیکیشن کے ذریعے تمام میچز کی اسکورنگ کی گئی جس سے شائقین ہمہ وقت درست اسکور سے آگاہ رہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران تمام کھلاڑیوں اور مہمانان کی اسنیکس اور انرجی ڈرنکس سے ضیافت کی گئی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیم ممبر سراج آدم جی نے ماسا کے صدر وسیم عبدالرزاق طائی, نائب صدر خالد تنوما، جوائنٹ سیکریٹری فیصل طائی، عبدالقا در عائیلہ اور دیگر ماسا کے اراکین اور مہمانان کا اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آگاہ کیا کے ایم وائی ڈی ایف آئندہ بھی جسمانی کھیلوں، تعلیمی اور معاشرتی پروگراموں کے انعقاد کا عزم کرتی ہے۔

چیمپئن شپ کے مقابلوں کو دیکھنے کیلئے میڈیا نمائندگان کے ساتھ ساتھ میمن برادری اور دیگر نامور سماجی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دوران میچ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ جرنلسٹس فورم ٹیم کے کپتان جہانگیر خان نے ایم وائی ڈی ایف کے بانی ممبران کو اس کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ کسی بھی ایونٹ میں جرنلسٹس فورم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیم ایم وائی ڈی ایف سلطان کے کپتان عمران امین کو میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا کے صدر وسیم عبدالرزاق طائی اور دیگر ممبران کے ہاتھوں وننگ ٹرافی پیش کی گئی اور انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس جیت کا بھرپور جشن منایا۔ مین آف دی میچ کا اعزاز شاہد اڈمانی اور مین آف دی سیریز کا اعزاز طلحہ گایا نے حاصل کیا۔ میڈیا جرنلسٹس فورم کے محمد عمران کو بہترین بیٹسمین اور عرفان امین کو بہترین بالر کے انعامات سے نوازا گیا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *