پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے ساتھ معاہدے کی 10 سال کےلیے تجدید کردی ہے۔
پشاور زلمی کی ملکیت آئندہ 10 سال کے لیے موجودہ مالکان کے پاس رہے گی، فرنچائز نے ای وائی مینا کی ویلیوایشین کے بعد معاہدے کی تجدید کی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز نے بھی لیگ کے ساتھ معاہدے کی 10 سال کےلیے تجدید کر دی ہے۔
کراچی کنگز کی ملکیت آئندہ 10 سال کے لیے موجودہ مالکان کے پاس رہے گی، فرنچائز نے ای وائی مینا کی ویلیوایشین کے بعد معاہدے کی تجدید کی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی لیگ کے ساتھ 10 سالہ معاہدے کی تجدید کردی ہے۔
پی ایس ایل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی اور کہا کہ معاہدہ نئی ویلیوایشن کے تحت دوبارہ طے پایا ہے۔
فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ویلیوایشن ای وائی مینا نامی غیر ملکی فرم نے کی ہے۔
لاہور قلندرز کے آئندہ 10 سال پی ایس ایل کیساتھ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی جس میں لاہور قلندرز نے دس سال کی توسیع کردی۔
کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل معاہدوں میں توسیع کر دی