کرسٹیانو رونالڈو کی نئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی سپر اسٹار فٹبالر اور کئی ریکارڈز کے مالک کرسٹیانو رونالڈو کی ایک سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان جو ان دنوں امریکا کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے ایسٹرن روم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

اس عشائیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شہرت یافتہ عالمی شخصیات بھی شریک تھیں۔ ان ہی میں ایک فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی تھے، جو سب کی توجہ کا مرکز بھی بنے ہوئے تھے۔

رونالڈو نے اس موقع پر ایک یادگار سیلفی لی۔ اس میں فٹبالر کے علاوہ “ایکس” اور “ٹیسلا” کے مالک ایلون مسک، فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو، اپنی اہلیہ جورجینا روڈریگیز، امریکی وزیرِ تجارت ہوورڈ لوٹ نِک کے ساتھ ساتھ امریکا کی متعدد با اثر شخصیات شامل تھیں۔

یہ تصویر جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کی گئی تو اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ اس کو ’’انٹرنیٹ توڑنے والی‘‘ تصاویر میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ دنیا کی مہنگی ترین سیلفی قرار دی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس سیلفی کو 700 ارب ڈالر کی سیلفی قرار دے رہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے اس سیلفی کو مہنگا ترین مشہور میگزین ’’فوربز‘‘ اور مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے کئی مواقع پر جاری رپورٹ کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے۔

ان رپورٹس کے مطابق اس سیلفی میں شامل مالیات، کاروبار، کھیل اور سیاست کی دنیا کے اہم چہروں کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ’’700 ارب ڈالر‘‘ سے زائد ہے۔

عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ نے رونالڈو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ ان کا 19 سالہ بیٹا بارون پرتگالی فٹبال اسٹار کا سب سے بڑا مداح اور “اب وہ اپنے والد کا زیادہ احترام کرنے لگا ہے” کیونکہ اس نے پرتگالی اسٹار سے ملاقات کی۔ اس پر ہال میں قہقہوں کی لہر دوڑ گئی۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *