پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
تیسرے ون ڈے میچ کا آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو بج کر تیس منٹ پر ہو گا، پاکستان دو صفر سے پہلے ہی سیریز جیت چکا ہے، اس موقع پر سری لنکا کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
سری لنکن ٹیم ہر ممکن کوشش کرے گی کہ وہ یہ میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچ جائے۔