پاکستان کی دھواں دار بیٹنگ، جنوبی افریقہ کو ہانگ کانگ سکسز میں 5 وکٹوں سے شکست

ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس پر جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جورک وین نے 40 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ یتھن جان اور بلکی سمجمن بالترتیب 29 اور 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان جارڈن مورس اور عبد اللہ بیومی صرف ایک، ایک رن بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جواب میں پاکستان نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا کر ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ اوپنر عبدالصمد نے 10 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع نے 36 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے بھی 2 گیندوں پر 2 چھکوں سے 12 رنز کا اضافہ کیا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *