دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی

آکلینڈ میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ صرف 3 رنز سے کامیاب رہا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 204 رنز ہی بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 78 رنز بنائے اور 3 کیچ پکڑے، جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے رن چیس میں روف مین پاول نے 45، الک اتھنیز نے 33 اور روماریو شیفرڈ نے 34 رنز بنائے، مگر ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

نیوزی لینڈ کے اسپنرز ایش سودھی اور مچل سینٹنر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *