سابق پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولنگ کے ماہر وسیم اکرم نے ایک نوجوان فاسٹ بولر کو عالمی کرکٹ کا مستقبل قرار دیا ہے۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں جب وسیم اکرم سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں بہترین نوجوان فاسٹ بولرز کون ہیں، تو انہوں نے کہا کہ موجودہ پریمیئر بولرز جیسے مچل اسٹارک، جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ان کی بولنگ اسپیڈ پہلے کی طرح تیز ہو گئی ہے، جو خوش آئند بات ہے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ پر بھی قریب سے نظر رکھتے ہیں اور ایک نوجوان فاسٹ بولر، علی رضا، ان کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا کا کھیل بہت پرجوش اور مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ اگر علی رضا کو درست رہنمائی ملے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کو سمجھیں، تو وہ خود بخود وائٹ بال کرکٹ میں بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔