ہانگ کانگ سکسز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کل لاہور سے ہانگ کانگ روانہ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ سکسز میں شامل کھلاڑیوں کو کل 4 نومبر کو پی سی بی ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف نجی ائیرلائن سے کل رات 10 بجے ہانگ کانگ روانہ ہوں گے، قومی اسکواڈ بذریعہ تھائی لینڈ ہانگ کانگ پہنچے گا۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ اور کویت کے ساتھ گروپ سی میں ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز میں پہلا میچ 7 نومبر کو کویت کے خلاف کھیلے گی، ٹورنا منٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کی ٹن وانگ روڈ ریکرایشن گراونڈ میں شیڈول ہے۔
ہانگ کانگ سکسز 2025 میں 7 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، خواجہ نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہیں۔