
کراچی نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی ٹرافی ٹرائینگولر گرلز باسکٹ بال سیریز جیت لی ،کمشنر حیدرآباد نے انعامات تقسیم کئے ،سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر شخصیات کی شرکت
کراچی(۔ )سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام SSWMB ٹرافی گریز باسکٹ بال ٹرائنگولر سیریز کراچی ٹیم نے حیدر آباد ٹیم کو 32.16 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لی اس موقع پر کمشنر حیدر آباد فیاض حسین عباسی نے انعامات تقسیم کئے تقریب کی صدارت سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر الطاف علی سیال نے کی کمشنر حیدرآباد نے اس موقع پر کھلاڑیوں،منتظمین اور شائقین باسکٹ بال کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جب تک اس منصب پر موجود ہیں اور شعبوں کی ترقی کی طرح کھیلوں کے شعبے پر ان کی خصوصی توجہ مرکوز ریے گی اور میری کوشش ہوگی کہ حیدر آباد کے بڑے اور چھوٹے میدانوں کو بھر پور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو صحت مند تفریح کے مواقع مل سکیں انہوں نے غلام محمد خان کی اپیل پر بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا اعلان کیا انھوں نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی اور سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو بہترین ایونٹ کرانے اور زرعی یونیورسٹی سندھ کو کھیلوں کی بے مثال خدمات انجام دینے پر ز بردست خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کیا کہ ان کا ادارہ تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف بھر پور توجہ دے رہا ہے اور اسی نظریے کے تحت شعبہ کھیل کی طرف یو نیورسٹی انتظامیہ کی بھر پور توجہ ہے اور سندھ باسکٹ بال ایسو سی ایشن کو اپنی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج رمیش کمار، غلا م محمد خان، انوارحسین خانزادہ ،اے سی مسرور میمن ، عامر شریف، سید شعیب اختر ، ریحانہ بھٹی ، زعیمہ خاتون، کا شان خان اور متعدد شخصیات نے شرکت کی فائنل میں افضا علی ، سمر ان لو ہانا ،فریحہ افضل، حبا خان اور ماہین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا فائنل میں ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض نصرت افضل، محمد اشرف اور زین العابدین چنہ اور زعیمہ خاتون نے انجام دئیے اس موقع پر سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے کمشنر حیدرآباد وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی دیگر شخصیات کو SSWMB حسن کارکردگی ایوارڈ دئے گئے۔ #SindhSolidWasteManagementBoard #SSWMB #AwarenessDrive #MyCityMyResponsibility #PublicAppreciation #karachiprogress #MySindhMyResponsibility #SindhForPeople #CommunityFirst #sports #basketball #basketball🏀 #basketballplayer #basketballtraining #basketballhighlights
کراچی نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی ٹرافی ٹرائینگولر گرلز باسکٹ بال سیریز جیت لی ،کمشنر حیدرآباد نے انعامات تقسیم کئے