قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا — ایسا ریکارڈ جو حتیٰ کہ شاہین شاہ آفریدی کے پاس بھی نہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سلمان مرزا نے پاور پلے کے دوران صرف 6 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی بولر کی پاور پلے کی دوسری بہترین کارکردگی ہے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر سابق فاسٹ بولر عمر گل ہیں، جنہوں نے 2013 میں جنوبی افریقہ کے ہی خلاف صرف 3 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ عماد وسیم 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 رنز کے بدلے 3 شکار کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔