
خبرنامہ نمبر8058/2025
چمن24 اکتوبر ۔ ضلع چمن عالمی یومِ انسداد پولیو کے موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول گراونڈ چمن میں ایک شاندار فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ مسلم لیگ چمن اور ڈی ایف اے کلب قلعہ عبداللہ کے مابین بطورِ چیلنج پولیو میچ کھیلا گیا ۔اس خصوصی میچ کا مقصد پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں آگاہی و شعور پیدا کرنا اور نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔میچ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے شائقین نے پرجوش انداز میں اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی نعروں سے کر رہے تھے جبکہ منتظمین کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ کھیلوں کے ذریعے مثبت پیغام عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔میچ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے آخر میں کھیلوں کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور پولیو مرض کی خاتمے کیلئے میڈیا سپورٹس مین علماء کرام قبائلی عمائدین مشران تمام ذیشعور اور پڑھے لکھے لوگوں اساتذہ اور سرکاری ملازمین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کی خاتمے کیلئے ملکر کردار ادا کریں میچ کے آخر میں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور دیگر افسران نے کھلاڑیوں میں انعامات ٹرافی اور شیلڈ پیش کیے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ چمن کے آفیسران ڈسٹرکٹ کمونیکیشن افیسر اشرف اچکزئی ڈاکٹر نادر اچکزئی ودیگر افسران اور قبائلی عمائدین و مشران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿