ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، مگر اس بار کسی سنچری یا ریکارڈ توڑ کارکردگی کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک ناپسندیدہ ریکارڈ کے باعث۔ آسٹریلیا کے خلاف جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں کوہلی محض چار گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یہ کوہلی کے ون ڈے کیریئر کا 18واں موقع تھا جب وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے موجودہ (فعال) کھلاڑی بن گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب ویرات کوہلی مسلسل دو اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، جو ان کے شاندار کیریئر میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

اس سے قبل کوہلی روہت شرما، لٹن داس اور زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر کے ہم سطح تھے، جنہیں بھی 17،17 مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہونا پڑا تھا۔

پاکستان کے فعال کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان چھ، جبکہ بابر اعظم اور عبداللہ شفیق پانچ مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

Salik Majeed

Learn More →