جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

راولپنڈی ٹیسٹ جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے جیت لیا، اور سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

چوتھے دن پاکستان کی ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ایڈن مارکرم نے 42 جبکہ رائن ریکلٹن نے 25 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں نومان علی نے حاصل کیں۔

Salik Majeed

Learn More →